فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)مسلم لیگ ن کے سابق رکن پنجاب اسمبلی چوہدری فقیرحسین ڈوگرنے کہاہے کہ 8فروری کواُن کاپی ٹی آئی سے نہیں صرف مہنگائی سے مقابلہ تھا۔ اگربانی پی ٹی آئی کے خلاف عدم اعتماد کے بعدالیکشن کروائے جاتے تووہ سیاسی میدان میں نظربھی نہیں آسکتی تھی ۔ اپنے دورحکومت میں پی ٹی آئی 14 حلقوں میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں مہنگائی کی وجہ سے صرف ڈسکہ سے ایک سیٹ حاصل کرسکی اور13سے ہارگئی تھی جس سے ثابت ہوتا ہے کہ مہنگائی کی تخلیق کاربھی پی ٹی آئی تھی۔16ماہ کی پی ڈی ایم حکومت پی ٹی آئی کے آئی ایم ایف کے ساتھ کئے گئے معاہدوں کوبرقراررکھنے پرمجبورتھی۔کارکنوں سے گفتگوکرتے ہوئے اُنہوں نے کہاکہمرکزاورپنجاب حکومت کی عوام دوست پالیسیوں سے مہنگائی کوکنٹرول اورہرسطح پرغریب عوام کوریلیف دیاجائے گا۔وزیراعظم میاں شہبازشریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی پہلی ترجیح میں معاشی استحکام ہے۔ اب اُمیدہے موجودہ حکومت غریب عوام کوزیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کے لئے نئے معاہدوں میں سبسڈی کی شرط کوختم کردے گی جس کے بعدروزمرہ کی اشیاء اوریوٹیلڑٹی بلزمیں کمی ہوگی۔اُنہوں نے کہاکہ اُمید ہے وزیراعظم میاں شہبازشریف شمسی توانائی کے وعدے پرعمل کرکے عوام کومہنگی بجلی سے نجات دلائیں گے۔
