28

رانا عبدلحسیب انتھک ورکر ، انکی پارٹی کیلئے خدمات مثالی ہیں ،چوہدری اسد محمود ایم پی اے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) عوام کی بے لوث خدمت میری سیاست کا محور ہے میں رانا عبدالحسیب ٹیپو کی پارٹی کے لیے ناقابل فراموش قربانیوں کو سراہتا ہوں اور انہیں ان کی پارٹی کیلئے دی گئی قربانیوں پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں’ عام انتخابات میں سی سی 53′ سی سی 70 اور سی سی 71 کے لوگوں نے میری کامیابی میں بنیادی کردار ادا کیا’ میں ان کے احسانوں کا بدلہ کبھی نہیں چکا سکوں گا اور ہمیشہ ان کا قرضدار رہوں گا’ ان خیالات کا اظہار نومنتخب ممبر صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 112 چوہدری اسد محمود خاں نے سٹی صدر پی ٹی آئی یوتھ ونگ رانا عبدلحسیب ٹیپو کی رہائش گاہ پر لوگوں کا شکریہ ادا کرنے کیلئے منعقدہ تقریب کے شرکاء سے کیا’ اس موقع پر عباس زیدی، عمیر رندھاوا، ملک اعجاز ، حاجی محمد تفسیر، ملک عطا شہزاد، ملک سرفراز، محمد معیز،حافظ توقیر، امان اللہ،ہنی گورایہ، غنی جٹ، یاسین سلمان،محسن رضا کے علاوہ معززین علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی’ چوہدری اسد محمود خاں نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی کا مینڈیٹ چوری نہ کیا جاتا تو ہم دوتہائی اکثریت سے حکومت بناتے’ ہم اپنا مینڈیٹ واپس لیں گے’ اس کیلئے ہم انصاف کا ہر دروازہ کھٹکھٹائیں گے’ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے قوم کو جو شعور دیا ہے اس کا اظہار عام انتخاب میں نظر آیا’ انہوں نے کہا کہ 25 کروڑ عوام کی رائے تبدیل کرنے پر کرب میں مبتلا ہیں’ الیکشن نتائج عوام کے ووٹوں کے برعکس تشکیل دیے گئے’ پہلے ووٹ چوری ہوتے تھے اب نتائج چوری ہونے لگے’ عہدوں کی بندر بانٹ ہورہی ہے، جیتنے والے ہارنے والوں سے زیادہ پریشان ہیں، فارم 45 والے سڑکوں پر، 47والے عہدے تقسیم کررہے ہیں’جب تک ہمیں ہمارا مینڈیٹ واپس نہیں ملتا اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے’ اس موقع پر سٹی صدر پی ٹی آئی یوتھ ونگ رانا عبدلحسیب ٹیپو نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو ووٹوں سے شکست دینا مشکل ہی نہیں بلکہ ناممکن ہو چکا ہے’ جنرل الیکشن میں نوجوان نسل نے اپنے ووٹ کی طاقت سے ان قوتوں کو نشان عبرت بنا دیا جو عمران خان کو مائنس کرنا چاہتے تھے’ جو لوگ دوتہائی سے وزیراعظم بننے کا خواب لے کر آئے تھے ان کے اپنے طوطے اڑ گئے ہیں’انہیں یقین نہیں آ رہا کہ عوام نے ہمیں بری طرح مسترد کر دیا ہے’ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی یوتھ عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے اوروہ اسے ہی اپنا لیڈر مانتی ہے’ عوام کی رائے کو بدلا نہیں جا سکتا’ عمران خان بہت جلد عوام میں ہوں گے اور دوتہائی اکثریت کے ساتھ وزیراعظم بنیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں