29

قیدیوں کو کم آمدن والے جیل عملہ کو رمضان ریلیف پیکیج دینے کا فیصلہ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد سمیت پنجاب بھر کی جیلوں میں بند قیدیوں اور 60ہزار سے کم آمدنی والا جیل عملہ کو (BISP) بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں شامل کرنے کا فیصلہ۔ رمضان المبارک کے مقدس مہینہ کے آغاز پر جیلوں میں بند تمام قیدیوں اور 60ہزار روپے یا اس سے کم آمدنی والے اہلکاروں کو پی ایم ٹی کے تحت رجسٹرڈ کیا جائے گا۔ سیکرٹری جنرل پنجاب جیل خانہ جات فائونڈیشن لاہور کی طرف سے جاری ہونیوالے مراسلہ میں پنجاب بھر کی جیلوں کے سپرنٹنڈنٹس کو کہا گیا ہے کہ پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں کی فلاح وبہبود کیلئے یوٹیلیٹی سٹورز قائم کئے گئے ہیں۔ مشاہدہ میں آیا ہے کہ زیادہ تر قیدی خصوصی سبسڈی تک رسائی حاصل کرنے سے قاصر ہیں۔ وزیراعظم کے رمضان ریلیف پیکج سے مستفید ہونے کیلئے تمام قیدیوں کے ساتھ ساتھ جیلوں کا عملہ جن کی تنخواہیں 60ہزار یا اس سے کم ماہانہ آمدنی والوں کو اس پیکج کا حقدار قرار دیا گیا ہے۔ وزیراعظم کے رمضان ریلیف پیکج کے فوائد میں توسیع کیلئے بی آئی ایس پی کے تحت رجسٹرڈ کیا جائے، اس سلسلہ میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام انتظامیہ فوری طور پر تمام جیلوں میں ٹیمیں تعینات کر کے قیدیوں اور عملہ کی رجسٹریشن کرے اور تمام قیدیوں اور جیلوں کے عملے کو سیلولر اور انٹرنیٹ خدمات تک اس کی اجازت دے کر رجسٹرڈ کرے تاکہ جیلوں میں بند قیدیوں اور کم آمدنی والے جیلوں کا عملہ مستفید ہو سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں