لاہور (بیوروچیف) علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر کسٹمز حکام نے کارروائی کرتے ہوئے دبئی سے غیر ملکی شراب کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی ہے ۔بتایا گیا ہے کہ دو خواتین سمیت ایک مرد مسافر دبئی سے آنے والی ایک پرواز کے زریعے جب لاہور پہنچے تو کسٹمز حکام کو شک پڑنے پر جب مذکورہ مسافروں کے سامان کی تلاشی لی تو سامان میں سے غیر ملکی شراب کی درجنوں بوتلیں برآمد ہوئیں کسٹمز حکام نے شراب سمیت مسافروں کا سامان ضبط کرتے ہوئے ان کیخلاف قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ضبط شدہ شراب کی بوتلوں کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جاتی ہے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ خواتین مسافروں نے اپنی واپسی پر ایئر پورٹ پر باقاعدہ پروٹوکول لگوا رکھا تھا جس سے ثابت ہوتا ہے کہ ملزمان کا تعلق کسٹمز اہلکاروں سے بھی ہے تاہم کسٹمز حکام نے خواتین کے خلاف کوئی مقدمہ درج نہیں کیا۔
