27

قاری بلال مدنی عمرہ ادائیگی کے بعد جدہ ایئر پورٹ پر انتقال کرگئے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) معروف خطیب’ علامہ مولانا حافظ وقاری محمد بلال مدنی عمرہ کی ادائیگی کے بعد انتقال کر گئے (اناﷲ وانا الیہ راجعون)۔ وہ ایک سچے عاشق رسولۖ تھے اور زندگی بھر دینی خدمات سرانجام دیتے رہے، محبوب خدا حضرت محمد مصطفی صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم کی ثناء خوانی میں انہیں منفرد مقام حاصل تھا، خطابت کے میدان میں انہیں بڑی مقبولیت ملی، حضرت علامہ مولانا حافظ وقاری محمد بلال مدنی عمرہ کی ادائیگی کے لیے ارض مقدس گئے اور مکہ مکرمہ ومدینہ منورہ میںعبادات وزیارات کر کے خوب فیضیاب ہوئے، عمرہ ادا کر کے وہ وطن واپسی کے لیے جدہ ائیرپورٹ پہنچے تو ہارٹ اٹیک کے بعد خالق حقیقی سے جاملے۔ ان کا تعلق فیصل آباد سے تھا اور ہر خاص وعام میں انہیں بڑی قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا تھا، ان کے انتقال کی خبر ان کے چاہنے والوں کو سوگوار کر گئی۔ دعا ہے کہ اﷲ تعالیٰ ان کے درجات بلند فرمائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں