لاہور(بیوروچیف)پنجاب حکومت نے رمضان المبارک کے لئے دفتری اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق ہفتے میں5روز دفتری کام کرنے والوں کے اوقات کار صبح10بجے سے4بجے تک ہونگے، جمعہ کے روز اوقات کار صبح 9 بجے سے دوپہر ایک بجے تک ہوں گے۔اعلامیہ میں کہا گیا کہ ہفتے میں 6 روز کام کرنے والوں کے اوقات کار صبح 10 بجے سے سہ پہر 3:30 بجے تک ہوں گے جبکہ جمعہ کے روز اوقات کار صبح 9 بجے سے دوپہر 1 بجے تک ہونگے۔
