69

نوکنڈی سپرلیگ فٹبال ٹورنامنٹ کا شاندار فائنل

نوکنڈی(سپورٹس نیوز)نوکنڈی سپر لیگ فٹبال ٹورنامنٹ کا شاندار فائنل میچ کوہ سلطان ہیروز فٹبال کلب اور سینٹو یونائیٹیڈ کلب کیدرمیان کھیلے گئے جبکہ شاندار فائنل میچ کیچیف گیسٹ میر شبیر احمد محمدحسنی سے کھلاڑیوں کا تعارف کرایا گیا میچ کے پہلے ہاف میں سینٹو یونائیٹیڈ کلب نے ایک گول کی برتری حاصل کی جبکہ میچ کے دوسرے ہاف میں کوہ سلطان ہیروز کے کھلاڑیوں نے گول ڈرا کرنے کی بھرپور کوششیں کیئں مگر ناکام ہوئے میچ کے آخری لمحات میں سینٹو یونائیٹیڈ کلب کے اسٹرائیکر محمد یاسر نے گول کر کے اپنی ٹیم سینٹو یونائیٹیڈ کلب کو 2ـ0 سے فتح دلا کر این ایس ایل لیگ سیزن 2 کا شاندار فائنل میچ جیت کر چیمپئن بن گئے چیف گیسٹ میر شبیر احمد محمدحسنی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے اور ٹورنامنٹ کمیٹی کیلیے دس ہزار روپے دینے کا اعلان کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں