35

مریم نفیس کو بولڈ لباس پہننے پرمداحوں نے مکمل لباس پہننے کی تلقین کردی

کراچی (شوبز نیوز)ماڈل و اداکارہ مریم نفیس نے حال ہی میں شوہر کے ہمراہ بیرون ممالک سیر و تفریح کی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کیں تو مداحوں نے انہیں مکمل لباس پہننے کی ہدایات کردیں۔مریم نفیس نے انسٹاگرام پر شوہر کے ہمراہ انڈونیشیا کے جزیرے بالی کے سیر سپاٹے کی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کی تھیں۔ویڈیوز اور تصاویر میں اداکارہ کو شوہر کے ہمراہ خوشگوار موڈ میں بولڈ لباس کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے،تاہم صارفین نے اداکارہ کے لباس پر اعتراض کرتے ہوئے انہیں سیر و تفریح کے دوران مکمل لباس پہننے کی ہدایات کیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں