34

چنیوٹ میں پی ٹی آئی کے کارکنوں کا احتجاجی مظاہرہ

چنیوٹ(نامہ نگار) چنیوٹ بانی پی ٹی آئی کی کال پر پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کا مبینہ مینڈیٹ چوری کے خلاف ڈسٹرکٹ پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ جس میں کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور موجودہ حکومت کیخلاف شدید نعرے بازی کی تفصیلات کے مطابق چنیوٹ ڈسٹرکٹ پریس کلب کے باہر پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے مبینہ مینڈیٹ چوری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس کی قیادت ضلعی صدر میاں شوکت تھہیم۔ مہرخالد آرائیں۔اقصی حیات لالی۔ غلام بی بی بھروانہ۔ ضلعی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر کاظم نذیر عاطف اور حسین جپہ نے کی مظاہرین کی جانب سے چیرمین پی ٹی آئی کے حق میں اور موجودہ حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی گی مظاہرین نے ہاتھوں میں پی ٹی آئی بینرز اور جھنڈے اٹھا رکھے تھے جبکہ اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہمارا آج کا پرامن احتجاج پورے پاکستان میں چوری شدہ مینڈیٹ کے خلاف ہے عام انتخابات میں مخصوص نشستوں سے بھی ہمیں محروم کیا جا رہا ہے چوروں لٹیروں نے ملک کی دولت کے ساتھ ساتھ عوام کا حق رائے دہی بھی لوٹ لیا ہے ہمارا مینڈیٹ ہمیں واپس کروایا جائے مظاہرین نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا بھی مطالبہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں