145

قیام پاکستان سے لیکر آج تک جماعت اسلامی نے ہر مشکل وقت میں عوام کی خدمت کی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی کے صوبائی امیرجاویدقصوری نے کہاہے کہ قیام پاکستان سے لے کرآج تک جماعت اسلامی نے ہمیشہ مشکل وقت میں عوام کی خدمت کی ہے،قدرتی آفات،سیلاب، زلزلوں کے موقع پر جماعت اسلامی کے کارکنوں نے آگے بڑھ کرقوم کیلئے جانیں تک قربان کی ہیں ،عوامی خدمت کایہ سفر جاری رہے گا۔جماعت اسلامی کا پاکستان کے عوام سے محبت اور خدمت کا تعلق ہے جو ہمیشہ قائم رہے گا۔ان خیالات کااظہارانہوں نے اعوان والاستیانہ روڈپرتجدید عہدکنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔کنونشن سے ضلعی امیرمحبوب الزماں بٹ،ٹکٹ ہولڈراین اے99عاصم منیرلونا،پی پی106سیدخادم حسین شاہ،صدر ڈسٹرکٹ بار میاں انوار الحق ایڈووکیٹ،زونل امیرپی پی106ثاقب فاروق بٹ،فخراعجازلونا،نائب صدر علماء و مشائخ کونسل پنجاب سید معین الحق شاہ ہمدانی،صدر سیاسی کمیٹی زون 106 چوہدری اکرام سندھو،صدر اہل کتاب ونگ پاسٹر سلامت فیروز و دیگر نے بھی خطاب کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں