34

چھت سے گر کر 7سالہ بچہ جاں بحق ، حادثہ میں 5افراد زخمی

جڑانوالہ(نامہ نگار)2مختلف واقعات کے دوران گھر کی چھت سے گر کر 7سالہ بچہ جاں بحق میاں بیوی سمیت5افراد زخمی ہو گئے ،تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ تھانہ صدر کے نواحی گائوں چک نمبر 68 گ ب اضافی آبادی کے رہائشی ارشاد کا 7 سالہ بیٹا سجان اپنے گھر کی چھت سے گر کر جاں بحق ہو گیا بچے کے والد کے مطابق سجان گھر کی چھت پر کھیل رہا تھا کہ اسی دوران گھر کے صحن میں گر کر جاں بحق ہوا ہے دوسرے واقعہ میں جڑانوالہ فیصل آباد روڈ پر تھانہ صدر کے قریب لورڈ رکشہ ٹائر کھلنے سے موٹر سائیکل سے جا ٹکرایا اسی دوران پیچھے سے آنیوالے رکشہ کو بس نے ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں میاں بیوی سمیت 5 افراد اقرا زوجہ بشارت، بشارت ولد نعمت،حسنین،رابعہ زوجہ طارق،شبیر زخمی ہو گئے اطلاع پر ریسکیو اہلکاروں نے بر وقت پہنچ کر زخمی ہونیوالے افراد کو ابتدائی طبی امداد کے بعد الائیڈ ہسپتال منتقل کیا جبکہ گھر کی چھت سے گر کر جاں بحق ہونیوالے بچے کی لاش کو تحویل میں لیکر پولیس تھانہ صدر کے سپردِ کیا پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش کو ورثا کے حوالہ کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں