52

مسلح افراد کی موٹر سائیکل سوار پر فائرنگ گولی لگنے سے راہگیر جاں بحق

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ ملت ٹائون کے علاقہ باوا چک کے قریب مسلح افراد کی موٹرسائیکل سوار پر فائرنگ’ گولیوں کی زد میں آ کر راہگیر قاری عمر فاروق ولد عبدالغنی زندگی کی بازی ہار گیا، راہگیر کی ہلاکت پر سی پی او کا نوٹس’ ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کا حکم۔ بتایا جاتا ہے کہ سرگودھا روڈ حاجی کیمپ صدیق ٹائون کا رہائشی 18سالہ سیف علی ولد اشفاق موٹرسائیکل پر گھر جا رہا تھا کہ جب وہ باوا چک کے قریب پہنچا تو نامعلوم مسلح افراد نے رُکنے کا اشارہ کیا موٹرسائیکل نہ روکنے پر فائرنگ کر دی، گولیاں لگنے سے موٹرسائیکل سوار سیف علی اور راہگیر قاری عمر فاروق ولد عبدالغنی بھی بری طرح زخمی ہو گئے۔ جنہیں فوری طور پر تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا، جہاں پر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے قاری محمد عمر زندگی کی بازی ہار گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے قاتلوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں