90

اچھا مرد ملنے پر سابق بوائے فرینڈ کو چھوڑا، کرینہ کپور

ممبئی (شوبز نیوز)بولی وڈ کی بیبو کہلانے والی اداکارہ کرینہ کپور نے اعتراف کیا ہے کہ اچھا مرد ملنے پر انہوں نے اپنے سابق بوائے فرینڈ کو چھوڑا۔کرینہ کپور حال ہی میں اداکارہ نیہا دھوپیا کے پوڈکاسٹ میں شریک ہوئیں اور ان کے پوڈکاسٹ کو جلد ہی ریلیز کیا جائے گا۔اداکارہ کے پوڈکاسٹ کے حوالے سے شوبز ویب سائٹ بولی وڈ شادیز نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ کرینہ کپور نے شو میں ذاتی زندگی پر بھی کھل کر بات کی اور کئی رازوں سے پردہ اٹھایا۔اداکارہ نے پوڈکاسٹ میں بات کرتے ہوئے کہا کہ شاہد کپور کے ساتھ ان کی فلم جب وی میٹ کامیاب گئی، جس سے وہ شہرت کی نئی بلندیوں پر پہنچیں لیکن سیف علی خان کے ساتھ فلم ٹشن نے انہیں اور بھی کامیابی دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں