150

عثمان خان پی ایس ایل میں مجموعی طور پر 3سنچریاں سکور کرنیوالے بیٹر بن گئے

راولپنڈی (سپورٹس نیوز)ملتان سلطانز کے بیٹر عثمان خان نے پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل ) 9 کے دوران بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا۔ کھیلے جانے والے پی ایس ایل 9 کے 27 ویں میچ میں عثمان خان نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف 50 گیندوں پر ناقابل شکست 100 رنز کی شاندار اننگ کھیلی۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف میچ میں عثمان خان نے 3 چھکوں اور 15 چوکوں کی مدد سے رواں سیزن میں اپنی دوسری سنچری سکور کی جس کے بعد وہ ایک سیزن میں 2 سنچریاں کرنے والے پہلے بیٹر بن گئے ہیں۔یاد رہے کہ اس سے قبل تین مارچ کو کھیلے جانے والے میچ میں عثمان خان نے کراچی کنگز کیخلاف106رنز کی ناقابل شکشت اننگ کھیلی تھی۔خیال رہے کہ عثمان خان پی ایس ایل میں مجموعی طور پر تین سنچریاں بنا چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں