104

خادمین شاہ مدینہ تنظیم کے زیراہتمام سحری کا سلسلہ جاری

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)خادمین شاہ مدینہ ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ماہ رمضان کے دوران روزہ داروں کے لئے سحری کا اہتمام طارق آباد گلی نمبر 11میں حاجی نجم حسین سبحانی کی سربراہی میں جاری ہے ۔ لنگر شاہ مدینہ سحری کا اہتمام 29 رمضان المبارک تک جاری رہے گا ، ماہ رمضان میں ہر سال روزہ داروں کے لئے سحری کا انتظام کیا جاتا ہے تاکہ ہر خاص و عام اس سحری پروگرام سے بھرپور طریقے سے مستفید ہو سکیں ۔ چیئرمین خادمین شاہ مدینہ حاجی نجم حسین سبحانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لنگر شاہ مدینہ سحری کا اہتمام خالصتا اللہ سبحانہ وتعالی کی رضا و خوشنودی کے لئے اور پیارے حبیب حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صدقے ہر سال کیا جاتا ہے جس میں تمام شہریوں روزہ داروں کو دعوت عام ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں