42

مخالفین کی اندھا دھند فائرنگ ، 1بھائی قتل ، دوسرا شدید زخمی

جڑانوالہ(نامہ نگار)صلح کے باوجود مخالفین نے فائرنگ کرکے ایک بھائی کو قتل دوسرے کو زخمی کر دیا،وقوعہ تھانہ سٹی کی حدود 126 گ ب شہروانہ میں پیش آیا،تفصیلات کے مطابق چند روز قبل تھانہ سٹی کی حدود 126 گ ب کے رہائشی ارسلان کا عرفان بھٹی کے ہمراہ معمولی جھگڑا ہوا تھا جس پر معززین علاقہ نے دونوں فریقین میں صلح کروا دی تھی گزشتہ روز عرفان اپنے بھائی غلام رسول کے ہمراہ موٹر سائیکل کا کام کروا رہا تھا کہ اسی دوران ارسلان وغیرہ نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جسکی زد میں آ کر ایک بھائی عرفان جاں بحق جبکہ غلام رسول زخمی ہو گیا مخالفین فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے اطلاع پر ریسکیو اہلکاروں نے بر وقت پہنچ کر زخمی ہونیوالے غلام رسول کو طبی امداد کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا جبکہ جاں بحق ہونیوالے عرفان کی لاش کو پولیس کے سپرد کیا پولیس نے پوسٹمارٹم کے بعد لاش کو ورثا کے حوالہ کر دیا ہے تاہم پولیس مصروف کارروائی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں