74

اوبا ش افراد نے سبزباغ دکھا کر 5خواتین کو اغواء کرلیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر 5 خواتین کو اغواء کر لیا، پولیس نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے’ رضاآباد کے علاقہ مرضی پورہ کے رہائشی عبدالرحمن نے بتایا کہ اوباش ملزم وسیم نے بازار جاتے ہوئے اسکی اہلیہ نائلہ’ نورپور کے رہائشی عبدالعزیز کی بیٹی شمائلہ اور مظفر کالونی کی رہائشی کلثوم کی بیٹی علیشبہ کو گھر سے بلا کر اوباش ملزم فیصل وغیرہ نے اغواء کر لیا۔ 229 رب کی گلشن بی بی نے بتایا کہ نامعلوم ملزمان نے اسکی والدہ اور 8ج ب کے رہائشی یعقوب کی جواں سالہ بیٹی کو ملزم نوید نے اغواء کر کے بے آبرو کر دیا، پولیس نے مقدمات درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں