68

پولیس یونیفارم میں ملبوس کا نسٹیبل تلاشی کے بہانے تاجر نے 3لاکھ لے اڑا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پولیس یونیفارم میں ملبوس کانسٹیبل تلاشی کے بہانے تاجر کے 3 لاکھ روپے ہتھیا لئے، ریلبازار پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق مقامی تاجر ساجد حسین نے بتایا کہ وہ خریداری کیلئے ریلبازار کے قریب جا رہا تھا کہ پولیس کی یونیفارم میں ملبوس کانسٹیبل نے روکا اور اسکی تلاشی لینے لگا اور چرس برآمد ہونے کا کہہ کر اسکو ڈرا دھمکا کر اس کی جیب سے 2لاکھ 80ہزار روپے اور 50ہزار روپے مالیت کا کپڑا ہتھیا لیا۔ جس کی اطلاع پولیس کو کی تو ریلبازار پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں