140

فیصل آباد سمیت پنجاب بھر میں ضلعی مانیٹرنگ کمیٹیاں تشکیل

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر فیصل آباد سمیت صوبہ بھر میں نگہبان رمضان پیکج کی مانیٹرنگ کیلئے خصوصی کمیٹیاں قائم کر دی گئی، خصوصی کمیٹیاں مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے رمضان بازار’ زرعی فیئر پرائس شاپس کی مانیٹرنگ کی ذمہ داری بھی دی گئی ہے اور روزانہ کی بنیاد پر اپنی رپورٹ چیف سیکرٹری کو بھجوائیں گے۔ چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کی طرف سے جاری ہونیوالے نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع فیصل آباد میں کمیٹی کے سربراہ ایم پی اے چوہدری عارف محمود گل اور ممبران میں ایم پی اے چوہدری ظفر اقبال ناگرہ’ ایم پی اے رائو کاشف رحیم’ سابق ایم پی اے میاں طاہر جمیل’ سابق ایم پی اے فقیر حسین ڈوگر اور سابق میئر فیصل آباد رزاق ملک ممبر ہونگے۔ تفصیل کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز کے ویژن کے مطابق مستحق شہریوں کو نگہبان رمضان پیکج پہنچانے کیلئے مانیٹرنگ کرینگے اور اس کے ساتھ ساتھ رمضان المبارک کے مقدس ماہ کے دوران مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والوں کے خلاف اور شہریوں کو سستے داموں اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے رمضان بازاروں اور ایگریکلچرل فیئرپرائس شاپس کی بھی مانیٹرنگ کی ذمہ داری سونپی گئی اور ڈپٹی کمشنر انکی معاونت کرینگے۔ ضلع جھنگ میں ممبر صوبائی اسمبلی کرنل (ر) غضنفر عباس کمیٹی کے چیئرمین ہونگے اور سابق ممبر صوبائی اسمبلی رشیدہ یعقوب اور فیصل حیات جبوآنہ کو ممبر مانیٹرنگ کمیٹی نامزد کیا گیا ہے۔ ضلع چنیوٹ میں ممبر صوبائی اسمبلی مولانا الیاس چنیوٹی اور ممبران صوبائی اسمبلی تیمور لالی’ سید ذوالفقار علی شاہ اور ثاقب احمد چدھڑ ممبر ہونگے اور ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ممبر صوبائی اسمبلی کرنل (ر) ایوب گادھی چیئرمین اور ممبر صوبائی اسمبلی امجد علی جاوید ممبر مانیٹرنگ کمیٹی ہونگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں