64

آئی سی سی پلیئر ز آف دی منتھ فروری 2024ء کے ناموں کا اعلان

اسلام آباد (سپورٹس نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پلیرز آف دی منتھ کے ناموں کا اعلان کر دیا،، بھارتی اوپنر یاشاسوی جیسوال کو مینز کیٹگری جبکہ آسٹریلین اسٹار آل راونڈر انابیل سدرلینڈ کو فروری 2024کے بہترین پلیرز قرار دیا گیا۔ بھارتی بیٹریاشاسوی جیسوال نے نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن، سری لنکا کے پاتھم نسانکا کو شکست دیکر پلیرآف دی منتھ کاایوارڈ جیتا۔ یاشاسوی جیسوال نے انگلینڈ کیخلاف حالیہ ٹیسٹ سیریز شاندار بیٹنگ کرتے ہوے ریکارڈ ساز 712 رنز بنائے تھے۔ 22 سال اور 49 دن کی عمر میں بیک ٹو بیک ڈبل سنچریوں نے انہیں سر ڈونلڈ بریڈمین اور ونود کامبلی کے بعد ٹیسٹ میں دو ڈبل سنچریاں بنانے والا دنیا کا تیسرا کم عمر ترین بلے باز بنا دیا۔آی سی سی وویمنز پلیر کا ایوراڈ آسٹریلین اسٹار آل راونڈر انابیل سدرلینڈ نے جیتا۔ آسٹریلین آل راونڈر نے فرو میں چار میچوں میں 229 رنز بنائے ،سات وکٹیں حاصل کیں تھی۔ سدرلینڈ آئی سی سی ویمنز پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ جیتنے والی پانچویں آسٹریلین خاتون کرکٹرہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں