52

صفدرآباد میں اشیاء خوردونوش عوام کی پہنچ سے دور

صفدرآباد(نامہ نگار) مہنگائی کا جن بوتل سے باہر آ گیا ،عوام کی چیخیں نکل گئیں ۔سوال یہ ہے کہ ان غریبوں کی یہ آوازیں کوئی سن نہیں رہا۔صفدرآباد بھی ملک کے دوسرے کئی شہروں کی طرح مہنگائی کہ لپیٹ میں آ چکا ہے۔جن کے پاس پیسہ ہے انہین تو کوئی فکر ہی نہیں ،ان کے بچوں کو یہ بھی پتا نہین کہ مہنگائی بھی کوئی چیز ہوتی ہے۔فروٹ ،سبزی،اشیائے خوردونوش عوام کی قوت خرید سے بہت دور ہو چکین ہیں۔قانون نام کی کوئی چیز نظر نہیں آتی ،عوام رو رہے ہیں مگر کسی کو کیا۔عوام کا مطالبہ ہے کہ مہنگائی کرنے والوں کا محاسبہ کیا جائے اور انہیں عبرت ناک انجام تک پہنچایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں