33

معاشی بحران کی بڑی وجہ سودی قرضوں کا بوجھ ہے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی کے ضلعی امیر پروفیسرمحبوب الزمان بٹ نے کہاہے کہ وزیراعظم شہباز شریف پہلا قدم اُٹھائیںاور اعلان کریں کہ قومی معیشت کو سُود کی لعنت سے نجات دلانے کے لیے حکومت وفاقی شرعی عدالت کے فیصلہ پر عمل کرے گی۔ پا کستا ن کے معا شی بحر ان کی سب سے بڑی وجہ بھاری سود ی قرضوں کا بوجھ ہے ، جس نظام کو خود اللہ تعالیٰ نے اپنے آپ سے جنگ قرار دیا ہے اس کو برقرار رکھ کر ہم کیسے معاشی ترقی اور خوشحالی حاصل کر سکتے ہیں۔حکومت اگر واقعی ریاست مدینہ بنانا چاہتی ہے تو سٹیٹ بینک آف پاکستان ملک سے سود ختم کرنے کے لیے کام کاآغازکرے۔انہوں نے کہا کہ قرآن و سنت سے متصادم سو دی نظام کے با عث ملک میں غر بت ، مہنگا ئی ،بے رو زگا ری ،چو ر با زاری ،لاقانو نیت، کر پشن کا راج ہے۔سودی نظام کا خاتمہ قرآن وسنت اور آئین پاکستان کا تقاضا ہے، سود ملکی نہیںبلکہ بین الاقوامی مسئلہ ہے، سودی نظام نے پاکستان کی معیشت کو تباہ کر دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ کلمہ طیبہ کے نام پر حاصل کیا گیا تھا اس لئے یہاں اسلامی اصولوں پر رائج قوانین ہی ملک کو ترقی اور خوشحالی کی منزل پر لے جا سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں