45

جعلی نمبرپلیٹس لگانیوالے قانون کی گرفت میں آگئے

گوجرہ ( نامہ نگار)موٹر سا ئیکل پر جعلی نمبر پلیٹس لگانے وا لے مو ٹر سا ئیکل سوار پٹرول پولیس کے ہتھے چڑ گئے ۔ معلوم ہوا ہے کہ چک نمبر 82 ج ب فیصل آ باد کا امجد اور فیصل آ باد کا خضر حیات اپنی موٹر سا ئیکلو ں پر جعلی نمبر پلیٹس لگا کر پینسرہ روڈ پر جا رہے تھے کہ پٹرولنگ پولیس نے روک کر چیک کیا تو انکی نمبر پلیٹس جعلی ثابت ہو ئی جس پر انہو ں نے انکو موٹر سا ئیکلو ں سمیت نواں لاہور پولیس کے حوا لے کردیا جنہو ں نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں