42

شہبازشریف،مریم نوازعوام کوریلیف دینے کیلئے اقدامات کررہے ہیں

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنمااور پی پی112سے سابق ٹکٹ ہولڈر اسراراحمدمنے خان نے کہاہے کہ 25کروڑعوام کوعلم ہوناچاہئے کہ مہنگائی کے ہم ذمہ دارنہیں جوآئی ایم ایف کے پاس جانیکی بجائے خودکشی کادعوی کرتے تھے انہوں نے ایسے معاہدے کئے جس سے عوام پر مہنگائی کے بم گرناشروع ہوگئے۔ وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف اور وزیراعظم میاں شہبازشریف پارٹی قائد میاں نوازشریف ویژن کے مطابق غریب عوام کومہنگائی کی مشکلات سے نکالنے اورانہیں زیادہ سے ز یادہ ریلیف دلانے میں عملی طورپراقدامات کررہے ہیں۔ وفاقی اورپنجاب حکومت کا76 ارب روپے کا پیکج سے احساس محرومیت ختم ہوگا اس کے باوجودحکومت میں شامل اتحادی جماعتوں سمیت تمام سٹیک ہولڈربھی اپناکرداراداکریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں