45

پاکستان ڈیف کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024ء کی فاتح قرار

اسلام آباد (سپورٹس نیوز) ذکا احمد قریشی کی قیادت میں پاکستان ڈیف کرکٹ ٹیم نے 6 سے 12 مارچ تک کرکٹ ویژن سینٹر، شارجہ، یو اے ای میں منعقد ہونے والے ڈیف انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (DICC) T20 ورلڈ کپ 2024 کے چیمپیئن کا تاج اپنے نام کر لیا ہے۔DICC T20 ورلڈ کپ کے چوتھے ایڈیشن میں کل چھ ممالک نے حصہ لیا جن میں پاکستان، بنگلہ دیش، بھارت، سری لنکا، جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا شامل ہیں۔ پاکستان ڈیف کرکٹ ٹیم ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہی۔ پاکستان ڈیف کرکٹ ٹیم نے ٹورنامنٹ کے فائنل میں سری لنکا کو 88 رنز کے مارجن سے شکست دی۔ بورڈ پر مجموعی طور پر 151 رنز بنانے کے بعد، پاکستان ڈیف کرکٹ ٹیم کے باؤلرز نے سری لنکا کو 16.5 اوورز میں محض 63 رنز پر ڈھیر کردیا۔ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس شاندار کامیابی پر ٹیم کو مبارکباد بھی پیش کی۔ واضح رہے کہ پاکستان ڈیف کرکٹ ٹیم پورے ٹورنامنٹ میں نا قابل شکست رہی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں