156

گرانفروشی پر 6مقدمات درج ، 57 دکاندار گرفتار ،3دکانیں سیل

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)کمشنر سلوت سعید نے ہدایت کی ہے کہ ڈویژن بھر میں پرائس کنٹرول میکنزم پر عملدرآمد میں نرمی نہیں آنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ گرانفروشوں کے خلاف ایکشن سے صارفین کو ریلیف ملنا چاہیے۔انہوں نے اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اپنی ذمہ داریوں کا ادراک کریں۔ مارکیٹوں وبازاروں میں پھل وسبزیوں،کریانہ کی اشیائ،گوشت ودیگر آئٹمز کی قیمتوں کو چیک کریں اور اوورچارجنگ کرنے والوں کیخلاف سخت ایکشن ہونا چاہیے۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنرز سے کہا کہ وہ ماڈل رمضان بازاروں میں ایگری کلچر فیئر پرائس شاپس پر رعایتی اشیاء کی دستیابی کو یقینی بنائیں۔اجلاس کو بتایا گیا کہ ایک روز میں ڈویژن بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے6957 ،انسپکشنزکرکے زائد قیمت وصول کرنے پر279 گرانفروشوں اور نرخنامے آویزاں نہ ہونے کی 376 شکایات پردکانداروں کو 4لاکھ 22 ہزار روپے جرمانہ کیا۔دوران چیکنگ 6 مقدمات درج اور 57 دکاندار گرفتاراور 3 دکانیں سیل کی گئیں۔کمشنر نے رمضان نگہبان پیکج پر عملدرآمدکی پیشرفت کا جائزہ بھی لیا۔8 لاکھ 11 ہزار 909 خاندانوں کو رمضان پیکج کی ترسیل جاری ہے جس کیلئے935 ٹیمیں تصدیقی عمل پر مامورہیں۔گزشتہ روزڈویژن میں 17 ہزار 139 گھرانوں میں راشن بیگز دہلیز پر تقسیم کئے گئے جبکہ مجموعی طور پر دولاکھ 8 ہزار 419 خاندانوں میں راشن پیکٹس تقسیم کئے جاچکے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں