46

صارفین کو معیاری اشیائے ضروریہ کی فراہمی ترجیح ہے

چنیوٹ(نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر محمد آصف رضا نے کہا ہے کہ شہر میں رمضان ماڈل بازارمیں ایگری کلچر فیئر پرائس شاپ قائم کردی گئی ہے جہاں ماہ صیام میں صارفین کو اشیائے ضروریہ عام مارکیٹ سے 25 فیصد رعایتی نرخوں پر فراہم کرنے کے لئے انتظامات مکمل ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ پھل سبزیاں،دال چنااور بیسن بھی رعایتی نرخوں پر دستیاب ہیں۔ڈپٹی کمشنر محمد آصف رضا نے رمضان ماڈل بازار کا تفصیلی دورہ کیا اور تمام متعلقہ محکموں کو ضروری انتظامات ہر وقت مکمل رکھنے کا حکم دیا۔انہوں نے کہا کہ ماہ صیام میں صا رفین کو معیاری اشیائے ضروریہ کی کم قیمتوں پر فر ا ہمی ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ عام مارکیٹوں میں بھی اشیائے ضروریہ کی مقررہ نرخوں پر فراہمی کیلئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس سرگرم عمل ہیں، اس موقع پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل طلحہ سعید، ای اے ڈی اے میڈم الماس اقبال و دیگر بھی موجود تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں