32

حافظ عطاء اللہ کا شکرگزارہوں جنہوں نے دوبارہ گنتی کروائی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی چوہدری ظفراقبال ناگرہ نے کہا ہے کہ کامیابی پر اللہ تعالیٰ کے بعدپی پی109کے عوام کااوراب پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوارحافظ عطااللہ کاشکرگزارہوں جنہوں نے دوبارہ گنتی میں ان کے ووٹوں میں 4ہزار632کااضافہ کر کے 4 ہزار985کی لیڈدے دی ہے جبکہ ان کی اپنی شکست253سے بڑھ کر4ہزار985ہوگئی ہے۔ان کاکہناتھاکہ کم مارجن سے جیت کی انہیں امیدنہیں تھی مگرحافظ عطااللہ نے دوسری بارگنتی کرواکران کی امیدکودرست قرار دیاہے۔انہوں نے کہاکہ حلقہ کے عوام نے انہیں چوتھی بار مسلسل منتخب کرکے جس طرح اعتمادکیاہے اس پروہ انہیں کبھی مایوس نہیں کریں گے۔ وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی قیادت میں حلقہ کی تعمیروترقی اورعوام کوبنیادی سہولتوں کی فراہمی میں کوتاہی نہیں کریں گے۔ان کاکہناتھاکہ وہ جمہوریت اورعوامی خدمت پریقین رکھتے ہیں سنی اتحادکونسل عرف پی ٹی آئی کوچاہئے کہ ملک اورعوام کی معاشی مشکلات میں سیاسی اختلافات کونظراندازکرکے معاشی استحکام کے لئے اپناکرداراداکرناچاہئے۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم میاں شہبازشریف، وزیراعلی پنجاب مریم نواشریف اوران کی کابینہ غریب عوام کومشکلات سے نجات دلانے اورزیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔ فیصل آبادمیں مستحقین کوراشن پیکیج ان کے گھروں کی دہلیزپرپہنچایاجارہاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں