59

5 ماہ میں 2421 مین ہولز پر ڈھکن اور سلیبیں رکھ دی گئیں

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)مینجنگ ڈائریکٹر واسا عامر عزیز کی ہدایت پر 5 ماہ کے دوران شہر بھر میں 2 کروڑ 45 لاکھ روپے کی مالیت سے 2421 مین ہولز کورز اور سلیبز رکھے گئے ہیں جبکہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت مین ہولز کو کور کرنے کے عمل میں تیزی لائی گئی ہے۔ اس حوالے سے ایم ڈی واسا عامر عزیز نے کہا ہے کہ وزیراعلی پنجاب کی ہدایات پر مین ہولز کو کور کرنے کے لئے ہنگامی اقدامات کئے گئے ہیں جس کے تحت گزشتہ ماہ کے دوران واسا فیصل آباد انتظامیہ کی جانب سے سٹاف اور شہریوں کی نشاندہی ، موصول ہونے والی شکایات کا ازالہ کرتے ہوئے مجموعی طور پر 2421 مین ہولز پر ڈھکن اور سلیبیں رکھی گئیں ہیں جن پر 2 کروڑ 47 لاکھ روپے کی لاگت آئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ واسا آپریشنز افسران و سٹاف کو مسنگ مین ہول کو فوری طور پر کور کرنے کی ہدایت کر رکھی ہے جس پر عمل درآمد کروایا جارہا ہے کیونکہ کھلا مین ہول انسانی زندگی کے لئے انتہائی نقصان دہ ہے اور قیمتی جانوں کے نقصان سے بچائو کے لئے مین ہولز کو فوری طور پر کور کیا جارہا ہے۔ ایم ڈی واسا نے واضح کیا کہ شہری کسی بھی جگہ مین ہول مسنگ ہو تو فوری طور پر واسا کی ہیلپ لائن 1334 پر رابطہ کریں جبکہ اگر کوئی مین ہول یا سلیب چوری کر رہا ہو تو اس کی نشاندہی کریں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں