37

ڈاکوبے قابو ، آج پھر درجنوں مقامات پر لوٹ مار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں ڈاکو راج برقرار’ آج پھر درجنوں وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کے زیورات’ نقدی’ موبائل فونز’ قیمتی سامان اور موٹرسائیکلیں لے اُڑے’ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔ تفصیل کے مطابق عبداﷲ پور انڈر پاس کے قریب امجد کی اہلیہ سے پرس’ 82 ج ب کے شفیق سے 15ہزار روپے’ فون’ غلام محمد آباد کے فیصل سے 1لاکھ روپے’ فون’ جھنگ روڈ چلڈرن ہسپتال کے قریب بوٹا سے 15ہزار روپے’ فون’ بھٹہ سٹاپ کے قریب امیر علی سے نقدی’ فون’ سمندری روڈ مسجد کے قریب احسان اﷲ سے 12ہزار روپے’ فون’ 259 رب کے عامر علی سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ 132 رب کے اشتیاق احمد سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ 273 ج ب کے سیف اﷲ سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون چھین لیا’ روشن والی جھال کے قریب ٹرک ڈرائیور ضمیر سے نقدی’ فون’ 86 ج ب کے ریاض احمد سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ 433 گ ب کے محمد شیر سے 50ہزار روپے’ فون چھین لیا’ جڑانوالہ سونیری بنک کے قریب شہزاد سے 2لاکھ روپے چھین لیے’ جڑانوالہ روڈ پر لطیف سے نقدی’ فون’ 141 گ ب کے شفیق سے نقدی’ فون’ سمندری روڈ گرڈ اسٹیشن کے قریب شازیہ سلیم سے 20ہزار روپے’ فون’ سمن آباد کے اعجاز کی والدہ سے پرس چھین لیا’ نثار کالونی میں عتیق کی ہمشیرہ سے جھپٹا مار کر پرس چھین لیا’ مدینہ سٹی کے قریب منظور بخش سے موٹرسائیکل چھین لی’ مرضی پورہ حاجی کیمپ کے قریب اکبر علی سے 6ہزار روپے’ فون’ زیڈ اے مل کے قریب غلام یوسف سے 18ہزار روپے’ فون’ جڑانوالہ روڈ پر حمزہ سے نقدی’ فون’ 204 چک روڈ پر نثار احمد سے 2ہزار روپے’ فون’ برج پلازہ کے باہر عمران سے 20ہزار روپے’ 193 گ ب کے محمد حسین سے نقدی’ فون’ جھمرہ روڈ پر علی احمد سے 5ہزار روپے’ فون’ ڈرائی پورٹ کے قریب تنویر سے نقدی’ فون’ جھمرہ روڈ پر محمد احمد سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ منیاں والا کے قریب اسد علی سے 2ہزار روپے’ پرس’ بھائی والا کے قریب فریاد علی سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ نشاط آباد پل کے قریب محبوب الحق سے 11ہزار روپے’ فون’ کینال روڈ پر زین العابدین سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ 51 گ ب میں فلک شیر کا گھر لوٹ لیا’ ایف ڈی اے سٹی کے قریب شگفتہ نسیم سے پرس اور دیگر وارداتوں میں لاکھوں کا مال وزر لوٹ لیا گیا’ پولیس تلاش کے باوجود ڈاکوئوں کے گروہوں کا سراغ نہ لگا سکی۔ علاوہ ازیں برکت پورہ کے زکریا’ جوہل کے عمیر طارق’ سوساں روڈ پر فیصل انعام’ ٹھیکری والا کے اکبر علی’ چاند کالونی کے ناصر عباس’ ضلع کچہری سے فاروق’ شیروانہ پل کے عامر’ ستارہ کالونی کے عبدالعزیز’ ریجنسی پلازہ سے نثار’ سرگودھا روڈ نیشنل ہوٹل کے باہر سے جنید طفیل’ اسلام نگر کے اویس’ 403 گ ب کے حسین شاہ’ 171 گ ب کے فضل سلیم’ ستیانہ روڈ ٹول ٹیکس کے علی’ محلہ عثمان غنی کے نوید حسین’ حیدرآباد کے شکور’ لال مل چوک سے شہزاد’ امین پور بازار کے نعیم’ کچہری چوک سے امین’ علامہ اقبال بلڈنگ کے باہر سے ملک شفیق’ پولیس لائن کے قریب عاطف علی’ وکیلاں والی گلی کے جمیل’ ماڈل ٹائون کے علی بابر’ فیضان مدینہ چوک سے محمد امین’ جمعہ بازار مدینہ ٹائون سے اختر علی’ کشمیر پل کے قریب اسد’ جلوی مارکیٹ کے بلال’ کوہ نور پلازہ سے اظہر’ مجاہد ہسپتال کے باہر سے شمعون مسیح’ سمن آباد کے افضل’ بھٹہ سٹاپ سے ارشد’ غلام محمد آباد کے بابر اور دیگر کی موٹرسائیکلیں اور موٹرسائیکل رکشے چور لیکر رفوچکر ہو گئے’ پولیس ناکہ بندیوں کے باوجود چوروں کو پکڑ نہ سکی۔ علاوہ ازیں تھانہ لنڈیانوالہ کی حدود میں ڈاکوں نے اہلخانہ کو رسیوں سے باندھ کر لاکھوں روپے مالیتی طلائی زیورات نقدی و سامان لوٹ لیا مزاحمت پر تشدد کا نشانہ بنایا، تفصیلات کے مطابق تھانہ لنڈیانوالہ کے نواحی گائوں چک نمبر626گ ب کے رہائشی زمیندار جاوید کے گھر ڈاکوئوں کا گروہ داخل ہوا اور گن پوائنٹ پر جان سے مارنے کی دھمکی دیتے ہوئے اہلخانہ کو رسیوں سے باندھ کر ایک کمرے میں بند کر دیا ڈاکوئوں نے گھر کی تلاشی کے دوران 20 تولے طلائی زیورات،4 لاکھ روپے نقدی و دیگر سامان لوٹ لیا جبکہ مزاحمت پر تشدد کا نشانہ بنایا اور فرار ہو گئے اطلاع پر ایس پی ٹائون ملک عابد حسین ظفر،ڈی ایس پی سرکل جڑانوالہ پولیس نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے متاثرہ زمیندار نے آر پی او،سی پی او فیصل آباد سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے تاہم پولیس نے زمیندار جاوید کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں