68

اے سی چک جھمرہ راشن بیگزگھرگھرپہنچانے کیلئے متحرک

ساہیانوالہ(نامہ نگار)تحصیل چک جھمرہ میں رمضان نگہبان پیکیج کے حوالے اسٹنٹ کمشنر زاہد بشیر متحرک گھر گھر جاکر راشن پہنچانے کا سلسلہ جاری اطلاعات کے مطابق تحصیل چک جھمرہ میں تاحال رمضان نگہبان پیکیج کی کی مد میں مستحقین کو راشن پہنچانے کے لیے 10379 پیکٹ مہیا کیے گئے جن کو اسٹنٹ کمشنر چک جھمرہ شاہد بشیر اپنے زیر نگرانی بنائی جانی والی مختلف ٹیموں کے ذریعے ضرورت مندوں کے گھروں میں پہنچا رہے ہیں اسٹنٹ کمشنر چک جھمرہ کا کہنا ہے کہ تاحال 80 فیصد مستحقین میں گھر گھر جا کر راشن بیگز کی تقسیم کا کام مکمل کروا چکے ہیں اور مزید یہ سلسلہ جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں