72

آتش بازی کی فیکٹری میں اچانک آگ لگ گئی

مکو آنہ(نامہ نگار)مکوآنہ میں آتشبازی کے سامان کو تیاری کے دوران اچانک آگ لگ گئی جس سے آتشبازی کاسامان جل کرراکھ ہو گیاتفصیلات کے مطابق تھانہ کھرڑیانوالہ کے علاقہ 229رب مکوآنہ بائی پاس کھرڑیانوالاروڈ پر فیاض نامی شخص کی آتشبازی کی فیکٹری میں تیاری کے دوران سامان کو اچانک آگ لگ گئی آگ لگنے کی وجہ سے آتش بازی کا سامان جل کر راکھ ہو گیا آگ لگنے کی صورت میں کوئی جانی نقصان نہ ہوا پولیس چوکی مکوآنہ نے کارروائی کرتے ہوئے موقع سے آتشبازی کا بھاری سامان قبضہ میں لے لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں