45

رمضان المبارک کے پہلے بابرکت عشرہ میں رحمت باری عام ہے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) رمضان المبارک میں بھی اگر کوئی نماز، روزہ نہیں کر رہا تو یہ اس کے اندر کی شیطنت کو ظاہر کرتا ہے۔ان خیالات کا اظہارامیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان کا خطاب،انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کا پہلا عشرہ ہے رحمت باری عام ہے۔کون ہے جو رحمت کا متلاشی نہ ہوگا کوئی بھی اس کی رحمت کے بغیر نہیں رہ سکتا ہر ایک کو اس کی رحمت کی ضرورت ہے۔تو یہ رمضان المبارک کا وہ عشرہ ہے جس میں رحمت باری لٹائی جا رہی ہے۔آج ان با برکت لمحوں میں بھی اگر کوئی برائی کرتا ہے،نماز روز ہ نہیں کرتا تو اس کے پاس یہ جواز بھی نہیں رہا کہ یہ کام شیطان نے کروائے ہیں کیونکہ شیطان تو رمضان المبارک میں قید کر دئیے جاتے ہیں لیکن وہ شیطنت جو ہمارے مزاجوں میں رچ بس گئی ہے یہ اس کا پرتو ہے خود کو دیکھیں اور اپنا محاسبہ کیجیے اور روزے کا احترام کرتے ہوئے اُس تقوی کے حصول کی کوشش کیجیے جس کا حکم ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں