75

قصابوں کے آگے صفدرآباد کی انتظامیہ بے بس

صفدرآباد (نامہ نگار)قصابوں کی ہڑتال نے رنگ دکھا دیا۔دو دن کی ہڑتال سے ہی انتظامیہ کہ ہوا نکل گئی۔گوشت بدستور قصابوں کے اپنے ریٹ پر ہی فروخت ہو رہا ہے سرکاری ریٹ ہوا میں اڑ گئی۔ شہر میں ابھی بھی چھوٹا گوشت 1800،2000 اور بڑا گوشت 900 روپے فی کلو بک رہا ہے جب کہ انتظامیہ کا ریٹ گم ہو چکا ہے۔یوں کہہ لیجیئے کہ قصاب جیت گئے اور انتظامیہ ہار گئی۔سبزی والوں نے بھی ان کے ساتھ ہی ہڑتال کر دی تھی جو کہ صرف دو گھنٹے جاری رہی اور انتظامیہ نے فو ری انجمن تاجراں سے رابطہ کیا اور دکانین کھولنے پر بات چیت کہ جس پر سبزی والون کی بھی مان لی گئی اور ان کے نرخ بھی سرکاری لسٹ سے الگ ہیں۔ یہ ہے اسلامی جمہوریہ پاکستان جس کی ایک چھوٹی سی جھلک یہاں نظر آئی۔حیرت کی بات یہ ہے کہ انتظامیہ نے میلاد چوک میںشکایا ت ڈیسک بھی قائم کیا ہے لیکن اس کا کیا فائدہ ؟قصاب زندہ باد اور عوام کی کیا بات کریں ان کی کیا فکر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں