86

ماہ صیام ہمیں صبرتحمل اوربرداشت کا درس دیتا ہے

کمالیہ(نامہ نگار)ایم پی اے پاکستان تحریک انصاف آشفہ ریاض فتیانہ نے کہاہے کہ ماہ صیام ہمیں انسانیت ،اخلاقیت ،رواداری، صبر تحمل اور برداشت کا درس دیتا ہے تاکہ ہم ایک دوسرے کے کام آ سکے لیکن آج قران پاک اور سیرت محمدی سے دوری کی وجہ سے معاشرہ بے رواداری کا شکار ہے ہر طرف بے چینی اور بے سکونی کا عالم ہے وطن عزیز پاکستان کہنے کے تو ایک اسلامی ریاست ہے مگر یہاں ماہ رمضان آتے ہی مارکیٹ سے ہر چیز غائب ہو جاتی ہے اور اشیائے خرد و نوش کی قیمتیں چار گنا اضافے کے ساتھ عوام کی پہنچ سے دور ہو جاتی ہیں آج وطن عزیز پاکستان میں گھی ،چینی ،پیاز، آٹے کی قیمتوں میں بے پناہ اضافے سے عوام کے لیے ایک وقت کا کھانا بھی پہنچ سے دور ہو گیا ہے فری بجلی فری یونٹس کے دعوے کرنے والے سب اقتدار میں آہ کر عوام کی مشکلات سے غافل ہوگئے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں