97

بابراعظم کے رواں سیزن میں زیادہ رنز، فخر کا ریکارڈ بچ گیا

کراچی(سپورٹس نیوز) بابراعظم کے رواں سیزن میں زیادہ رنز جب کہ فخر زمان کا ریکارڈ بچ گیا۔پاکستان سپر لیگ کے 9 ویں ایڈیشن میں بابراعظم 569 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے، تاہم ایک سیزن میں سب سے زیادہ رنز کا فخرزمان کا ریکارڈ بچ گیا۔دوسرے ایلیمنیٹر میں پشاور زلمی کی ناکامی سے قطع نظر اسٹار بیٹر نے 11 اننگز میں یہ کارنامہ انجام دیا، مجموعی طور پر ایونٹ کی تاریخ میں کسی ایک ایڈیشن میں زیادہ رنز بنانے کے معاملے میں انھیں اس کاوش نے دوسرے نمبر پر بھی پہنچادیا، فخر زمان 2022 میں 588 رنز جوڑ کر سرفہرست ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں