لاہور (شوبز نیوز) سینئر اداکار عدنان صدیقی نے کہا ہے کہ جب بھی کسی پراجیکٹ کے سلسلہ میں لاہور کے سفر کا اتفاق ہوتا ہے تو مجھے بے پناہ عزت ،محبت اور چاہت ملتی ہے ،لاہور فن و ادب اور ثقافت کا گڑھ ہے اور اس شہر نے بڑے بڑ ے اداکار ،گلوکار ،رائٹرز اور ڈائریکٹرز پیدا کئے ہیں جنہوں نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواہا ہے ۔ ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ میں نے جو سن رکھا ہے وہ یہ ہے کہ لاہور شہر پر خصوصی مہربانی ہے کہ دوسرے شہر سے یہاں آنے والا کبھی ناکامی کا منہ نہیں دیکھتا اور یہ میرا ذاتی مشاہدہ بھی ہے۔
42