51

معروف ٹک ٹاکر ذوالقرنین سکندر کو 2کروڑ کا نقصان

لاہور(شوبز نیوز) پاکستان کے معروف یوٹیوبر اور ٹک ٹاکر ذوالقرنین سکندر نے انکشاف کیا ہے کہ وہ ٹریڈنگ میں تقریبا سوا دو کروڑ روپے کا نقصان کرچکے ہیں۔حال ہی میں ٹک ٹاکر ذوالقرنین سکندر نے اپنی اہلیہ کنول آفتاب کے پوڈکاسٹ میں بطورِ مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی شادی، یوٹیوب اور ٹک ٹاک کے بارے میں بات کی اور اسی پوڈکاسٹ میں ذوالقرنین سکندر نے اپنی زندگی کے سب سے بڑے مالی نقصان کے بارے میں بھی بتایا۔ ذوالقرنین سکندر نے کہا کہ میرا ایک دوست ٹریڈنگ سے پیسے کماتا تھا تو اس نے مجھے بھی ٹریڈنگ کرنے کا مشورہ دیا، دوست کے مشورے پر میں نے اپنے بھائیوں کے ساتھ ملکر ٹریڈنگ پر پیسہ لگایا۔انہوں نے کہا کہ میری اہلیہ کنول آفتاب ٹریڈنگ کے بالکل خلاف تھیں لیکن میں نے ان کی ایک نہ سنی اور اپنے دوست کے بتائے ہوئے راستے پر چل پڑا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں