29

کلاتھ مارکیٹوں میں خریداروں کا رش نہ ہونے کے برابر

کمالیہ(نامہ نگار)ماہ صیام کے پہلے ہفتے میں کلاتھ مارکیٹ کمالیہ میں رش نہ ہونے کے برابر دکاندار فارغ تمام دن بیٹھے رہنے کے بعد خالی ہاتھ گھروں کو لوٹنے لگے۔ تفصیل کے مطابق ماہ صیام کی آمد کے ساتھ ہی کمالیہ کی کلاتھ مارکیٹس میں خریداروں کا بے پناہ رش ہو جاتا ہے کیونکہ پہلے ہفتے میں لوگ کپڑے خریدتے ہیں اور اس کی تیاری یکم رمضان کے بعد سے ہی شروع ہو جاتی ہے لیکن اس مرتبہ یہ بات دیکھنے میں آئی ہے کہ کلاتھ مارکیٹ میں خریداروں کا رش نہ ہونے کے برابر ہے دکانداروں کا کہنا ہے کہ اس مرتبہ لوگوں کی قوت خرید جواب دے چکی ہے مہنگائی اس قدر بڑھ چکی ہے کہ لوگ آتے ہیں ریٹ پوچھتے ہیں اور ریٹ پوچھنے کے بعد کچھ خریداری کیے بغیر خالی ہاتھ گھروں کو لوٹ جاتے ہیں انہوں نے کہا کہ یہ دن ہمارے سیزن کے دن ہوتے ہیں لیکن اس مرتبہ خریدار بالکل بھی نہ ہونے کے برابر ہیانہوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ حکومت مہنگائی کو کنٹرول کریں تاکہ عام آدمی سکھی زندگی بسر کر سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں