65

سرگودھا کا کباڑی بازارجوہڑ کا منظر پیش کرنے لگا

سرگودھا (بیورو چیف) کباڑی بازار جوہڑ کا منظر پیش کررہا ہے آئے روز گٹروں کا گندا پانی جہاں بدبو اور تعفن کا موجب بن رہا ہے وہاں پر یہاں کے کاروباری حضرات کیلئے مشکلات بڑھ رہی ہیں کمشنر سرگودھا’ ڈپٹی کمشنر سرگودھا کباڑی بازار میں سیوریج لائن بچھانے کیساتھ ساتھ سڑک کی تعمیر کیلئے احکامات جاری کریں ان خیالات کا اظہار فلور ملز ایسوسی ایشن کے راہنما محمد عثمان نے اپنے ایک بیان میں کیا کباڑی بازار ایک اہم شاہراہ ہے اور یہاں پر روزانہ کی بنیاد پر سینکڑوں لوگ کاروبار کیلئے آتے ہیں جنہیں مشکلات کا سامنا ہے کرنا پڑتا ہے کمشنر سرگودھا اس بات کا نوٹس لیں کیونکہ یہاں کے دکاندار کروڑوں روپے سالانہ ٹیکس ادا کرتے ہیں انہیں بنیادی سہولتیں فراہم کی جائیں تاکہ سیوریج کا مسئلہ حل ہوسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں