32

پاک فوج کے شہداء ہمارے سروں کے تاج ہیں

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) پاکستان علما کونسل شمالی وزیر یستان میں دہشت گردوں کے حملے کی بھر پور مزمت کرتے ہیں۔پوری قوم اپنی پاک فوج وسلامتی کے اداروں کے ساتھ کھڑی ہے۔علامہ طاہر الحسن مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری پاکستان علما کونسل نے کہا کہ دہشتگردوں کے حملے پاک فوج اور عوام کے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔دہشت گردوں کیخلاف موثر کاروائی کر کے عبرت کا نشان بنا دینا چاہیے پاک فوج کے شہدا ہ ہمارے سروں کے تاج ہیں انکے خون کوپوری قوم رائیگاں نہیں جانے دے گی۔دہشت گرد پاکستان کو ایسی کاروائیاں کر کے کمزور کرنا چاہتے ہیں مگر یہ انکی بھول ہے دہشت گردوں کے عزائم کو پوری قوم اپنی پاک فوج کے ساتھ ملکر خاک میں ملا دیگی ہم اپنے جوانوں کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرینگے۔اس بزدلانہ حملے کی جتنی بھی مزمت کی جائے کم ہے۔افواج پاکستان کے افسران اور جوانوں کے قاتل دہشت گرد ملک و قوم کے دشمن ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں