33

بھتہ خوروں نے تاجر کودکان کے باہر گولیاں مار دیں

ڈجکوٹ (نامہ نگار )ڈجکوٹ علاقہ غیر بن گیا ، بھتہ خوروں نے تاجروں کی ناک میں دم کر دیا ،نوبت قاتلانہ اقدام تک آگئی، معروف تاجر میاں ندیم اسلم کو اسکی دکان کے باہر گولیاں مار دی گئیں اور ملزمان بآسانی فرار ہوگئے ذرائع کے مطابق بھتہ خور تاجروں کو بھتہ کے لیے خطرناک نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں اورمبینہ ڈیمانڈ پوری نہ کرنے پر نوجوان کریانہ مرچنٹ حاجی میاں ندیم اسلم کو دن دیہاڑے گولیاں مار دی گئی ندیم اسلم کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ پولیس مصروف کاروائی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں