67

سر فیس واٹر ٹریٹمنٹ فیز ٹو میگا پراجیکٹ پر اہم پیشرفت

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)منیجنگ ڈائریکٹر واسا عامر عزیز کی زیرصدارت سرفیس واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ فیز ٹو کے میگا پراجیکٹ کے کنٹریکٹ ایگریمنٹ کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا جس میں پراجیکٹ ڈائریکٹر ثاقب رضا، فارن کنسٹلنٹ،کنٹریکٹر نمائندگاہ سمیت پی ایم یو کی ٹیم بھی شریک تھی۔ایم ڈی واسا نے تمام سٹیک ہولڈرز کو ایک ہفتے میں تمام امور مکمل کرنے کی ہدایت کی تاکہ کنٹریکٹر فرم کو کنٹریکٹ ایوارڈ کیا جا سکے۔اجلاس میں میگا پراجیکٹ کے سب سے لوئیسٹ بڈر کنٹریکٹر فرم کے ساتھ مذاکرات کئے گئے جس میں جو بھی چیلنجز ہیں ان سے نمٹنے کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس میں مینجنگ ڈائریکٹر واسا نے ہدایت کی کہ کنٹریکٹر فرم، کنسٹلنٹ اور واسا کی جانب سے تمام امور ایک ہفتے کے اندر اندر مکمل کر لئے جائیں تاکہ کنٹریکٹر فرم کو کنٹریکٹ ایوارڈ کیا جا سکے جس کے بعد سرفیس واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ فیز ٹو کے میگا پراجیکٹ پر باضابطہ طور پر کام کا آغاز کیا جا سکے۔انہوں نے واضح کیا کہ اس منصوبہ کی تکمیل سے شہر کے مشرقی حصے کی آبادیوں کو واٹر سپلائی کی فراہمی میں خاطر خواہ اضافہ ہو گا اور یہ میگا پراجیکٹ پاکستان بھر میں اسٹیٹ آف دی آرٹ ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں