81

سائفر معاملے پرعمران سرٹیفائیڈ جھوٹا قرار

اسلام آباد(بیوروچیف) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڈ نے امریکی ایوان نمائندگان کی ذیلی کمیٹی میں ڈونلڈ لو کے سائفر کے حوالے سے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا نے سائفر کے معاملے پر بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)عمران خان کو سرٹیفائیڈ جھوٹا قرار دے دیا ہے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے کہا کہ پی ٹی آئی نے پوری قوم کو جھوٹ بول کر گمراہ کیا، پاکستان کے عالمی سطح پر تعلقات کو متاثر کرنے کی کوشش کی اور سوچے سمجھے منصوبے کے تحت اپنے سیاسی بیانیے کو فروغ دینے کے لیے ریاست کو دا ئوپر لگایا۔انہوں نے کہا کہ ایک شخص نے ریاست کے مفاد پر اپنے ذاتی مفاد کو ترجیح دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں