45

اداکارہ انکیتا لوکھنڈے بڑی اسکرین پر جلوہ گر ہونے کو تیار

ممبئی(شوبز نیوز) بھارتی اداکارہ انکیتا لوکھنڈے بگ باس 17میں کامیابی کے بعد اب بڑی اسکرین پر جلوہ گر ہونے کو تیار ہیں۔وہ فلم سواتنترا ویر سوارکر میں سوارکر کی اہلیہ کا کردار ادا کریں گی۔ جو اپنے شوہر کی جنگوں کے دوران خود بھی مشکل صورتحال کا سامنا کرتی ہیں۔بھارتی میڈیا سے اپنی آئندہ آنے والی فلم پر گفتگو کے دوران انکیتا لوکھنڈے کا کہنا تھا کہ وہ با معنی سنیما میں کام کرنے کی خواہش مند ہیں، انہوں نے کہا کہ وہ کسی چوہے بلی کی ریس میں شامل نہیں ہونا چاہتیں البتہ کسی اچھے کردار میں شامل ہونا ان کی خواہش ہے۔اندور سے تعلق رکھنے والی 39انکیتا نے انڈسٹری میں اپنے دو عشروں پر مبنی کیریئر پر بھی گفتگو کی اور کہا کہ انہیں یقین نہیں آتا کہ بڑے اچھے انداز میں کام کرتے ہوئے 20برس بیت گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں