40

ہڑپہ میں عطائیت کے خاتمہ کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب کے احکامات ہوا میں اچھال دیئے گئے

ساہیوال(بیوروچیف) تفصیلات کے مطابق ساہیوال ،نور شاہ،گیمبر،ہڑپہ اور اس کے گردو نواح کے علاقوں میں بغیر لائسنس کے میڈیکل سٹورز نان ٹیکنیکل سٹاف کی موجودگی میں لیبارٹریز اور جگہ جگہ گلی محلوں میں بنے میٹرنٹی ہومز کے ساتھ ساتھ عطائیت کے اس مکروہ دھندے میں ہڈی جوڑ توڑ کے نام نہاد ماہرین بھی سرعام انسانی قیمتی جانوں پر تجربات کرتے دکھائی دیتے ہیں جن کے خلاف محکمہ صحت ساہیوال ہیلتھ کیئر کمیشن پنجاب سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے خاموش تماشائی کا کردار ادا کرتے ہوئے انسانی قیمتی جانوں کو ان عطائیوں کے رحم وکرم پر چھوڑے ہوئے ہیں ۔عوامی وسماجی حلقوں نے کمشنر و ڈپٹی کمشنر ساہیوال سے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے عطائیت کے مکمل خاتمہ کے احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بناتے ہوئے ساہیوال،نور شاہ،گیمبر،ہڑپہ اور گردونواح سے عطائیت کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں