49

SHOتھانہ صدر کی جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائیاں

جڑانوالہ(نامہ نگار)ایس ایچ او تھانہ صدر ریاض اٹھوال نے جرائم پیشہ افراد کیخلاف کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ اور 1 کلو سے زائد چرس برآمد کرکے الگ الگ مقدمات کا اندراج کر لیا،تفصیلات کے مطابق ایس پی ٹان ملک عابد حسین ظفر کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ صدر ریاض اٹھوال نے پولیس ٹیم کے ہمراہ مختلف مقامات پر جرائم پیشہ افراد کیخلاف کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے شہباز ساکن 123 گ ب کو حراست میں لیکر 1300 گرام چرس،عاقب ولد بوٹا ساکن 72 گ ب سے 30 بور پسٹل،شاہد ساکن 104 ر ب سے 30 بور پسٹل، جاوید ساکن 104 ر ب سے 12 بور رپیٹر و گولیاں برآمد کر لی ہے ایس ایچ او تھانہ صدر ریاض اٹھوال کا کہنا ہے کہ ناجائز اسلحہ مہم کامیابی سے جاری ہے پولیس عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہیں ہے گشت کے نظام کو بہتر بنایا گیا ہے عوام الناس کو چاہیے کہ جرائم پیشہ افراد بارے پولیس کو اطلاع دیں اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں