40

جڑانوالہ میں بھی یوم قرار داد پاکستان جوش وخروش سے منایا گیا

جڑانوالہ(نامہ نگار)حکومت کی ہدایات پر پورے ملک کی طرح جڑانوالہ میں بھی 23 مارچ یوم قرار داد پاکستان جوش و خروش سے منایا گیا اس حوالہ سے میونسپل کمیٹی دفتر سے اسسٹنٹ کمشنر عبدالحنان خان کی نگرانی میں واک نکالی گئی جس میں چیف آفیسر میونسپل کمیٹی سید یاسر علی شاہ،ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر قربان علی رانا،چیف سینٹری انسپکٹر سید تطہیر حسین شاہ، چیف انکروچمنٹ انسپکٹر حافظ وسیم، پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماں بلال بدر چوہدری،سعید انور بھولا،خان نعمان خان،شیخ ابوبکر، محمد علی ناہرا،حاجی عطا ملک،عمران چوہدری،ملک عرفان خلیل،عدنان واڑیچ،ملک مقصود،مشتاق گجر سمیت شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اسسٹنٹ کمشنر عبدالحنان خان کا کہنا تھا کہ 23 مارچ ایک عید کا دن ہے ہم سب پاکستان کی اقتصادی ترقی کیلئے کوشاں ہیں 23 مارچ 1940 وہ دن ہے جب مسلمانان ہند نے اپنے لیے منزل کا تعین کیا تھا یوم پاکستان برصغیر کے مسلمانوں کیلئے آزاد وطن کی خاطر لاکھوں لوگوں کی قربانیوں کی یاد دہانی کے طور پر جانا جاتا ہے آج کے دن ہمیں عہد کرنا ہے کہ ملک پاکستان کی بقا اور سلامتی کیلئے ہر فرد کو اپنا کردار نبھانا ہو گا واک میونسپل کمیٹی دفتر سے شروع ہو کر اسسٹنٹ کمشنر دفتر پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی جہاں ملکی سلامتی و استحکام کیلئے خصوصی دعا مانگی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں