115

ڈپٹی کمشنرفیصل آباد کی زیرقیادت یوم قرارداد پاکستان تقریب

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)عبداللہ نیئر شیخ ڈی سی فیصل آباد کی زیر قیادت 23مارچ 2024 کو یوم قرارداد پاکستان کے سلسلہ میں پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ پرچم کشائی کی تقریب میں ایمرجنسی آفیسر آپریشنز انجینئر طارق محمود نے ریسکیو 1122 فیصل آباد کی نمائندگی کی۔ پرچم کشائی تقریب میں ایس ایس پی انوسٹی گیشن ،چیف ٹریفک پولیس اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ریسکیو 1122 اور پولیس کے چاک و چبند دستے نے سبز ہلالی پرچم کو سلامی پیش کی۔ تقریب کے اختتام پر ملکی سلامتی کیلئے دعا مانگی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں