46

بدچلنی کے شبہ پر بھائی نے بہن کو ما ر ڈالا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)بدچلنی کے شبہ پر بھائی نے گلہ دبا کر جواں سالہ بہن کو موت کے گھاٹ اتاردیا پولیس نے نعش تحویل میں لیکرپوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کرکے قاتل بھائی کی تلاش شروع کردی۔بتایا جاتا ہے کہ لنڈیانوالہ کے علاقہ 629گ ب کے رہائشی عباس کا کہنا ہے کہ اسکے بیٹے مرید عباس کواپنی شادی شدہ بہن حلیمہ بی بی زوجہ ارشد کے کردارپرشک تھا اوراس نے کئی مرتبہ بری حرکات سے منع کیا لیکن وہ باز نہ آئی توگزشتہ شب ملزم مرید عباس نے گلہ دبا کر ہمشیرہ حلیمہ بی بی کوابدی نیند سلا دیا اور موقع سے فرار ہوگیا پولیس نے نعش تحویل میں لیکرپوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کرکے قاتل بھائی کی تلاش شروع کردی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں